Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

لندن حملے، تیسرے حملہ آور کی شناخت بھی ہوگئی

SAMAA | - Posted: Jun 7, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 7, 2017 | Last Updated: 3 years ago

لندن : لندن حملے کے تیسرے حملہ آور کی شناخت یوسف ضغبہ کے نام سے کرلی گئی ہے، پولیس کے مطابق یوسف ضغبہ پولیس اور ایم آئی فائیو کی واچ لسٹ میں نہیں تھا۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن حملوں میں ملوث تیسرے حملہ آور کی شناخت بھی ظاہر کردی گئی ہے، برطانوی حکام...

لندن : لندن حملے کے تیسرے حملہ آور کی شناخت یوسف ضغبہ کے نام سے کرلی گئی ہے، پولیس کے مطابق یوسف ضغبہ پولیس اور ایم آئی فائیو کی واچ لسٹ میں نہیں تھا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن حملوں میں ملوث تیسرے حملہ آور کی شناخت بھی ظاہر کردی گئی ہے، برطانوی حکام کے مطابق بائیس سالہ مراکش نژاد اطالوی یوسف ضغبہ مشرقی لندن کا رہائشی تھا۔

4360fd71-f276-402d-bad2-6637efdd9f68

اس سے قبل سال دو ہزار سولہ میں یوسف کو برطانیہ سے شام جانے سے روک دیا گیا تھا، اس موقع پر یوسف کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گرد بننا چاہتا ہے، جس کے بعد اس کے سامان کی تلاشی بھی لی گئی، یوسف کا موبائل فون تلاشی کے دوران جہادی لٹریچر، ویڈیوز اور دیگر مواد سے بھر ہوا تھا، تاہم اس کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہ ہونے کے باعث اسے چھوڑ دیا گیا تھا، جس کے بعد یوسف نے مشرقی لندن میں رہائش اختیار کی۔

ap_17157396819430

گزشتہ روز برطانوی پولیس نے دو حملہ آوروں کی شناخت ظاہر کی تھی،جن کے نام خرم شہزاد بٹ اور دوسرے کا نام راشد رضوان تھا۔ خرم شہزاد بٹ پاکستانی نژاد برطانوی، جب کہ راشد رضوان مراکشی نژاد برطانوی تھا۔

graphics

لندن پولیس نے برج حملے سے تعلق کے الزام میں بارکنگ سے ایک اورنوجوان کو حراست میں لیا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لندن میں دہشت گردی کے واقعے میں 7 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے تھے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube