لندن: مانچسٹر دھماکے میں مبینہ طورپر ملوث خودکش بمبار کي تصويرپولیس نے حاصل کرلي ہے ۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق مانچسٹردھماکے کےحملہ آور سلمان عبيدي سے متعلق اہم معلومات بھي حاصل کرلي گئي ہيں ۔ سلمان عبيدي نے ساتھي کي مدد سے بم تيار کياتھا۔ اسے مالي معاونت بھي حاصل رہي ۔ پوليس نے مزيد دو مشتبہ افراد کو بھي حراست ميں لے ليا ہے ۔
پولیس چیف نےبتایاکہ مالی معاونت اوربم کہاں بنایاگیا،اس حوالے سے اہم معلومات مل چکی ہیں۔ حملے سے قبل سلمان عبیدی جس فلیٹ میں گیا تھا،اسےبھی سیل کردیاگیاہے۔ پولیس چیف کے مطابق اب تک17گھروں کی تلاشی لی گئی اور13افرادگرفتارہیں۔
واضح رہے کہ پچھلےہفتے مانچسٹرمیں ہونےوالے بم دھماکےمیں 22 افرادہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ سماء