Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

بھارتی ریاستی دہشتگردی،برہان وانی کےجانشین سمیت11کشمیری شہید

SAMAA | - Posted: May 27, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 27, 2017 | Last Updated: 3 years ago

مقبوضہ کشمیر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارہمولا اور پلوامہ میں 11 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، ذرائع ابلاغ سے جاری رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والوں میں سابق کمانڈر حزب المجاہدین کے رہنما برہان وانی کی جگہ تحریک کی قیادت سنبھالنے والے جانشین سبزار احمد...

مقبوضہ کشمیر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارہمولا اور پلوامہ میں 11 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، ذرائع ابلاغ سے جاری رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والوں میں سابق کمانڈر حزب المجاہدین کے رہنما برہان وانی کی جگہ تحریک کی قیادت سنبھالنے والے جانشین سبزار احمد بھی شامل ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کی انتہا کرتے ہوئے 11معصوم کشمیریوں کو شہید کردیا، شہید ہونے والے حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزر احمد سمیت گیارہ کشمیری نوجوان شامل ہیں، جنہیں گرفتار کرکے پولیس مقابلے کا رنگ دیا گیا اور جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔

ftg-killed-sabzar_2.transfer

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے رام پور اور اُڑی میں بھارتی افواج نے خفیہ اطلاع ملنے پر حریت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا، جس کے دوران قابض فورسز اور حریت پسندوں میں تصادم ہوا، جس میں گیارہ کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشہور کشمیری حریت پسند برہان وانی کے جانشین سبزار بھٹ بھی اس جھڑپ میں شہید ہوئے۔

دوسرا واقعہ پلوامہ کے علاقے ترال میں پیش آیا، جہاں کشمیری حریت پسندوں اور بھارتی فورسز میں شدید تصادم ہوا جس میں مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے۔ بھارتی افواج نے شہید نوجوانوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Sabzar-Ahmad-Bhat-3

مقامی رہائشیوں کے مطابق ترال کے علاقے سائیموح میں بھارتی پولیس نے رہائشی عبدالرشید میر کا گھر نذر آتش کردیا اور مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے، جب کہ تلاشی کے بہانے دیگر گھروں میں بھی گھس کر توڑ پھوڑ کی اور سامان کو نقصان پہنچایا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube