مانچسٹر: ایرینا دھماکے کے بعد اولڈہم پر مسجد کےدروازے کو نامعلوم افراد نےآگ لگا دی۔ برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے ایرینا میں خودکش دھماکے میں 22 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے، مانچسٹر ایرینا دھماکے کے بعد مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور شرپسندوں نے ویلا روڈ اولڈھم پرواقع مسجد کےدروازے...
مانچسٹر: ایرینا دھماکے کے بعد اولڈہم پر مسجد کےدروازے کو نامعلوم افراد نےآگ لگا دی۔
برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے ایرینا میں خودکش دھماکے میں 22 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے، مانچسٹر ایرینا دھماکے کے بعد مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور شرپسندوں نے ویلا روڈ اولڈھم پرواقع مسجد کےدروازے کو آگ لگا دی۔
جامعہ قاسمیہ زاہدیہ اسلامک سینٹر نامی یہ مسجد مانچسٹر کے ولا روڈ اولڈہم پر واقع ہے، امام مسجد محمد صادق نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کی رات تقریبا دو بجے کسی نے مسجد کے لیٹر بکس کو آگ لگائی جس نے مسجد کے دروازے کو بھی جلادیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی اندازہ نہیں کہ ہمیں کیوں نشانہ بنایا گیا، یہ ایک مذہبی اور تعلیمی سینٹر ہے اور میں گزشتہ 3 برس سے یہاں تعلیمات دے رہا ہوں لیکن ایسا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔
امام مسجد کے مطابق لوگ پریشان ہیں، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کررہی ہے، تفتیش کار اپنے کام میں مصروف ہیں اور پتا لگارہے ہیں کہ آگ کس نے لگائی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کرتحقیقات کا آغاز کر دیا، پولیس نے تمام کمیونٹیز سے باہمی تعاون کا مظاہرہ کرنےکی اپیل کردی ۔ سماء