Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

برطانیہ میں دہشتگردی کے چند بڑے واقعات

SAMAA | - Posted: May 23, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2017 | Last Updated: 3 years ago

مانچسٹر: برطانو شہر مانچسٹر سٹی میں کانسرٹ کے دوران خودکش دھماکے میں 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ پہلی بار نہیں کہ ایسا ہوا، ماضي ميں جھانکيں تو برطانيہ کئي بار دہشتگردي کا شکار ہوتا رہا ہے ۔ برطانيہ ميں انسانيت کے دشمنوں کا جہاں داؤ چلا وار کرگئے ۔ سات...

مانچسٹر: برطانو شہر مانچسٹر سٹی میں کانسرٹ کے دوران خودکش دھماکے میں 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ پہلی بار نہیں کہ ایسا ہوا، ماضي ميں جھانکيں تو برطانيہ کئي بار دہشتگردي کا شکار ہوتا رہا ہے ۔

برطانيہ ميں انسانيت کے دشمنوں کا جہاں داؤ چلا وار کرگئے ۔ سات جولائي 2005 کوچار خودکش بمباروں نے پبلک ٹرانسپورٹ ميں خون کي ہولي کھيلي ۔ تين انڈرگراؤنڈ ٹرينز ميں جبکہ ايک حملہ آور نے ڈبل ڈيکر بس کو ہدف بنايا ۔ چھپن زندگيوں کو موت کي نيند سلايا اورسات سو افراد کو زخمي کرديا ۔

تيس جون 2007 کو لندن سے حملہ آور نے ليکويڈ بم سے بھري گاڑي اسکاٹ لينڈ کے ائرپورٹ سے ٹکرا دي اس واقعے ميں حملہ آور کے سوا کوئي جاني نقصان نہ ہوا ۔

پانچ دسمبر دوہزار پندرہ دو مسلح افراد نے برطانوي فوجي کو ہلاک کرديا۔

دوہزار سولہ ميں جون پھر خون لے کرآيا ۔ تھامس مائيرنامي شخص گوليوں اور چاقو کے وار سےخاتون رکن پارليمنٹ جو کوکس کي جان لے لي ۔

بائيس مارچ دوہزار سترہ کو لندن کے ويسٹ منسٹر برج پر درندگي کا مظاہرہ ہوا ،راہيگروں کو گاڑي سے روندنے کے بعد پوليس اہلکار کي جان لے لي گئي ۔ اس واقعے ميں کل چھ افراد لقمہ اجل بنے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube