Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

مانچسٹر دھماکا، کنزرویٹو پارٹی نے انتخابی مہم معطل کردی

SAMAA | - Posted: May 23, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2017 | Last Updated: 3 years ago

Reported explosion at Manchester Arena,

لندن : برطانوی شہر مانچسٹر میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد برطانوی کنزرویٹو پارٹی نے عام انتخابات کیلئے ہونے والی انتخابی مہم معطل کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مانچسٹر دھماکے کے بعد برطانوی کنزرویٹو پارٹی نے انتخابی مہم معطل کر دی، جب کہ برطانیہ میں عام انتخابات 8 جون کو ہونگے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم کا یہ بیان مانچسٹر ایرینا میں ہونے والے سانحے کے بعد سامنے آیا ہے۔

مانچسٹر ایرینا پورے یورپ کا سب سے بڑا ان ڈور ایرینا ہے، جس میں 21 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔ دھماکے کے وقت 15 ہزار سے زائد افراد اس ان ڈور ایرینا میں موجود تھے۔

Vehicles are seen near a police cordon outside the Manchester Arena, where U.S. singer Ariana Grande had been performing, in Manchester, northern England, Britain, May 23, 2017. REUTERS/Andrew Yates

دھماکے میں انیس افراد ہلاک، جب کہ پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے قبل ایرینا میں امریکی گلوکارہ کا کانسرٹ جاری تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube