Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

ٹرمپ کادورہ اسرائیل کیلئےسخت سیکیورٹی اور شاہی انتظامات

SAMAA | - Posted: May 21, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 21, 2017 | Last Updated: 5 years ago

Donald-Trump-Israel-900
تل ابیب: اسرائیل کے شہر مقبوضہ بیت المقدس میں ٹرمپ کے دو روزہ دورے کے لیے انتہائی خاص انتظامات کیے گئے ہیں، ٹرمپ کنگ ڈیوڈ ہوٹل میں قیام کریں گے، جسے ایک قلعےمیں بدل دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ ہوٹل کے جس سوٹ میں قیام کریں گے وہ بم اور راکٹ حملوں کے ساتھ ساتھ زہریلی گیس کے حملوں سے بھی محفوظ بنایا گیا ہے۔

امریکی صدر کا طیارہ ایئرفورس ون کئی اسرائیلی جنگی طیاروں کی حفاظت میں بن گوریان ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔ ان کا دورہ کئی لحاظ سے تاریخی ہے جس میں یہ بات بھی شامل ہے کہ یہ پہلی باضابطہ پرواز ہوگی جو سعودی عرب سے اسرائیل آئے گی۔

donald-trump-says-he-will-move-us-embassy-from-tel-aviv-to-jerusalem-israels-capital
ٹرمپ کے ساتھ 900 اہلکار اور 50 خصوصی گاڑیاں بھی آئیں گی جن میں 14 لیموزین کاریں بھی شامل ہیںجبکہ امکان ہے کہ صدر ٹرمپ سفر کے لیے زیادہ ترہیلی کاپٹر ہی استعمال کریں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube