کسی کیس میں مداخلت نہیں کررہا،ڈونلڈٹرمپ کادوٹوک دعوی

By: Samaa Web Desk
May 19, 2017

Trump on FBI Cheid PKG 12-05

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاہےکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی’ایف بی آئی‘ ان کےخلاف اوردیگرکیسوں کی آزادانہ تحقیقات جاری رکھےہوئےہےاوروہ تحقیقات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کررہےہیں۔

 امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاہےکہ سابق مشیر’مائیکل ولین‘ کے حوالے سے ’ایف بی آئی‘ حکام آزادنہ طریقے سے کام کررہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی کو اپنے دفتر طلب کرنے اور مائیکل ولین کے بارے میں جاری تحقیقات پر اثر انداز ہونے کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیاوہ اپنےاورسابق مشیر مائیکل ولین کے خلاف ہونے والی تحقیقات میں مداخلت کررہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ’ ایسا ہرگزنہیں‘۔

واضح رہےکہ منگل کواخبار’نیویارک ٹائمز‘ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاتھا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے سابق مشیر ولین کے حوالے سے تحقیقات رکوانے کے لیے ’ایف بی آئی ‘ کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو 9 مئی کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

 صدر ٹرمپ نے کہاکہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کے لیے خصوصی پراسیکیوٹر کی تعیناتی سے ملک تقسیم ہوگا۔  ایجنسی / سماء

Email This Post
 

:ٹیگز


 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.