سعودی عرب کی سربراہی میں انسداددہشتگردی کامرکزقائم ہوگا

May 19, 2017
Saudi Foreign Minister Adel Al-Jubeir attends a meeting with his Russian counterpart in Moscow on April 26, 2017. / AFP PHOTO / Kirill KUDRYAVTSEV

ریاض : سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ اسلامی اور امریکی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر سعودی عرب کی میزبانی میں انسداد دہشت گردی مرکز قائم کیا جائے گا۔

عرب میڈیاکے مطابق دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں عادل الجبیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک سعودی عرب کی مسلح افواج امریکا کے بعد دنیا کی دوسری بڑی فوج ہے۔ ہم دہشت گردوں ، ان کے معاونت کاروں اور سہولت کاروں سب کے خلاف پوری قوت سے جنگ لڑیں گے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے امریکا اور سعودی عرب دونوں نے قربانیاں دی ہیں۔

عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ہم مغرب اور پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسلام مغرب کا دشمن نہیں۔ واضح رہےکہ ہفتے اور اتوار کو ریاض میں تین سربراہ کانفرنسیں ہورہی ہیں۔ امریکا اور سعودی عرب سربراہ کانفرنس کے ساتھ امریکا اور خلیج سربراہ کانفرنس اور امریکا اور اسلامی سربراہ کانفرنس ہوگی جس میں مسلمان ممالک کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ ایجنسی / سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.