ایران میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ آج

May 19, 2017

Iran-Election-Turnout_Horo1

تہران : ایران میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ آج سے شروع ہو رہی ہے۔ بارہویں صدارتی انتخاب کیلئے حسن روحانی اور سید ابراہیم رئیسی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں نئے صدر کے چناؤ کیلئے ووٹنگ کا عمل آج سے شروع ہو رہا ہے، ایرانی صدر روحانی دوسری مرتبہ منصبِ صدارت کے امیدوار ہیں۔

36c446021be543d4b335c31e23a36471_18

اُنہوں نے اپنی حکومت کے مثبت اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے ووٹروں سے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر اسلام اور ایران کے لیے ووٹ دیں۔ حسن روحانی کے اہم حریف 56سالہ عالم دین، ابراہیم رئیسی، آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی ساتھی رہ چکے ہیں اور انہیں خامنہ ای کا جانشین تصور کیا جاتا ہے۔

FDFB3E15-96BE-4B70-B4BE-FFA3FA17FD83_cx17_cy4_cw83_w1023_r1_s

صدارتی انتخاب کے ساتھ ایران کی شہری کونسلوں اور بعض جگہوں پر پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات کے لیے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.