آندھی اور بارش سے 19 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

May 18, 2017

4 لکھنؤ: بھارتی ریاست اُترپردیش میں طوفانی بارشوں کے دوران حادثات میں 19 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی ریاست اُتر پردیش کے مرکزی شہر لکھنؤ سمیت مختلف اضلاع میں طوفانی بارش سے درخت اور دیواریں گرنے سے کم از کم 19 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی ضلع بہرائچ کے مختلف علاقوں میں طوفان سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، 150 کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔ فرخ آباد میں تیز طوفانی بارش کے باعث درخت اور دیوار گرنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ سڑکوں پر درختوں کے گرنے سے بجلی اور ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔

4a

ضلع مہراج گنج میں بھی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ پیلی بھیت کے علاقے رائے پور گاﺅں میں بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 7 جھلس کر زخمی ہوگئے، طوفان، بارش اور بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ اے پی پی

Email This Post
 

:ٹیگز


 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.