پاک چین اقتصادی راہداری سے بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگا

Samaa Web Desk
May 14, 2017

why-is-india-trying-to-disrupt-cpec-when-new-delhi-has-a-lot-to-gain-from-the-economic-corridor-1472570540-1679

نئی دہلی / بیجنگ : پاکستان اور چین علاقائی امن اور استحکام کی راہ پر چلا تو بھارت نے کنارہ کرلیا۔ وزیراعظم مودی نہ خود بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے بیجنگ گئے اور نہ کسی کو جانے دیا۔

خطے میں امن اور استحکام کیلئے بیلٹ اینڈ روڈ کا فورم یکجا ہوا مگر بھارت نے راہ فرار اختیار کرلی، نئی دلی نے امن اور ترقی راہ پر آنے سے گریز کیا۔

cpec

بیجنگ اجلاس میں نہ وزیراعظم مودی خود گئے، نہ کسی کو جانے دیا۔ بھارتی خارجہ امور کے ترجمان گوپال باگلے نے بہانہ یہ گھڑا کہ فورم میں سی پیک کو پراجیکٹ کیا جارہا ہے اور یہ منصوبہ بھارت کے مفاد میں نہیں۔

بھارت بیلٹ اینڈ روڈ وژن پرچین سے اپنے مؤقف پرمذاکرات چاہتا ہے،جب کہ دوسری جانب چین کے ردعمل کا انتظار ہے۔ سماء