Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

اسماعیل ہنیہ حماس کے نئے سربراہ منتخب

SAMAA | - Posted: May 8, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 8, 2017 | Last Updated: 5 years ago

مقبوضہ بیت المقدس : غزہ میں حماس تنظیم نے سینیر رہنما اسماعیل ہنیہ کو نیا سربراہ منتخب کر لیا، اسماعیل ہنیہ سے قبل اس عہدے پر خالد مشعل فائز تھے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق چون سالہ اسماعیل ہنیہ کے حماس کی سربراہی سنبھالنے کے بعد توقع ہے کہ اس تنظیم کو عالمی سطح پر اپنی تنہائی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ فلسطینی گروپ حماس کی طرف سے رواں ماہ کی یکم تاریخ کو قطر کے دار الحکومت دوحا میں چھ صفحات پر مشتمل نیا منشور جاری کیا گیا تھا۔

اس تبدیل شدہ منشور میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے علاقے میں فلسطینی ریاست کے قیام کو ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق یہ ریاست ان تمام فلسطینی علاقوں پر مشتمل ہو گی جن پر اسرائیل نے 1967ء کی چھ روزہ جنگ کے دوران قبضہ کر لیا تھا۔

ShowImage.ashx

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سال 2008 سے اب تک حماس اور اسرائیل کے مابین تین جنگیں ہو چکی ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube