امریکا کا داعش کمانڈر عبدالحسیب کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

Samaa Web Desk
April 30, 2017

Afghanistan_Mattis_90502-97be9

کابل : امریکی فوج نے افغانستان میں آپریشن کے دوران داعش کے اہم کمانڈر عبدالحسیب کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغانستان میں داعش کے سربراہ عبدالحسیب لوگری کو امریکی فوج کے ایک آپریشن میں ہلاک کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دو امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

US Special Forces Commandos in Afghanistan

رواں ہفتے پاکستانی سرحد کے قریب واقع صوبے ننگرہار میں کی جانے والی کارروائی کا ہدف عبدالحسیب لوگری تھا، جسے امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے افعانستان میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا سربراہ قرار دیا جاتا تھا۔ سماء