Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

امریکی پروازائرمارشل کی غلطی کےباعث حادثےسےبچ گئی

SAMAA | - Posted: Apr 24, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 24, 2017 | Last Updated: 3 years ago

delta

نیو یارک : امریکی ائر مارشل نیویارک جاتے ہوئے طیارہ کے واش روم میں گولیوں سے بھری پستول بھول گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی ائر مارشل مانچسٹر سے نیویارک جانے والی ڈیلٹا ایرلائن کی پرواز میں دوران سفر اپنا لوڈڈ پستول باتھ روم میں ہی بھول گیاجس کو ایک دوسرے مسافر نے اٹھا کر طیارے کے عملے کے حوالے کیا جنہوں نے پستول کو ائر مارشل کو دیا۔ائر مارشل نیویارک پہنچ کر اس واقعہ اور اپنی لاپروائی کی اطلاع اپنے محکمے کو دینے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے اس کے خلاف محکمانہ تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔

امریکی انتظامیہ نے اپنی لانگ ہال فلائیٹس میں دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے سادہ کپڑوں میں ائر مارشلز بٹھانے شروع کر دیئے ہیں جو کہ مکمل طور مسلح ہوتے ہیں تاہم اس قسم کی صورتحال معاملات کو گھمبیر کر سکتی ہے۔ ایجنسی / سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube