Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

یمن میں امریکی جاسوس طیارےکاحملہ،5شدت پسند ہلاک

SAMAA | - Posted: Apr 23, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 23, 2017 | Last Updated: 3 years ago

drone

عدن: یمن میں امریکی جاسوس طیارے کےحملےمیں القاعدہ کے 5مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ دوسرے میزائل حملے میں 3شہری بھی مارے گئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق یمن کے صوبےشبوہ کے علاقے السعید میں امریکی جاسوس طیارے نے میزائل حملہ کیا۔ میزائل حملے میں القاعدہ کے مبینہ جنگجوؤں کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا۔

میزائل حملے کےبعد جب مقامی افراد مدد کو پہنچے تو ان کو بھی میزائل سے نشانہ بنایاگیا۔

پنٹاگان کےمطابق 28 فروری سے تین اپریل تک یمن میں امریکا نے70 سے زائد فضائی حملے کئے ہیں جن میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کے نشانہ بنایاگیاہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube