Tuesday, October 26, 2021  | 19 Rabiulawal, 1443

صرف مردوں پر ویزے کی پابندی عائد

SAMAA | - Posted: Apr 11, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 11, 2017 | Last Updated: 5 years ago

3e59aaee-ed05-445a-b0ce-e672f9185114_16x9_600x338

خرطوم : سوڈان نے 18 سے 50 سال تک کی عمر کے مردوں پر ملک میں داخلے کے لیے ویزے کی پابندی عائد کردی ہے اور کہا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ دہشت گردوں کی ملک میں دراندازی کو روکنے کے لیے کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سنہ 2004ء میں طے شدہ ایک سمجھوتے کے تحت تمام مصری شہری سوڈان میں بغیر ویزے کے داخل ہوسکتے ہیں لیکن سوڈانی حکام نے اب بالغ مردوں کے لیے ویزے کا حصول لازمی قراردے دیا ہے۔ البتہ مصری خواتین اب بھی بغیر کسی کے ویزے میں سوڈان میں داخل ہو سکتی ہیں۔

سوڈانی وزیر خارجہ ابراہیم غندور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ مصریوں پر ویزے کی پابندی عاید کرنے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان مشاورت کے بعد کیا گیا ہے‘۔

انھوں نے کہا کہ ’اس فیصلے کا مقصد دونوں ملکوں کے شہریوں کی آمد ورفت کو قواعد و ضوابط کا پابند بنانا ہے تاکہ دہشت گرد عناصر کو داخل ہونے سے روکا جا سکے‘۔

واضح رہے کہ 2004ء سے مذکورہ سمجھوتے کے تحت مصری تو آزادانہ سوڈان میں آتے جاتے رہتے ہیں لیکن سوڈانیوں کو مصر میں داخلے کے لیے ویزے کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ اس کے بغیر داخل نہیں ہو سکتے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube