امریکی فضائیہ کا ایف 15سی اور ڈی بلاک طیارے گراؤنڈ کرنیکا فیصلہ

Samaa Web Desk
March 26, 2017

Eagles in Oregon

واشنگٹن : امریکی انتظامیہ نے فضائی بیڑے میں شامل ایف 15 کے سی اور ڈی بلاک کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کی فضائیہ نے اپنے جنگی طیارے ایف 15 سی اور ڈی کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، جدید اور اپ گریڈڈ ایف 16 پرانے طیاروں کی جگہ لیں گے۔

USAF_F-15C_fires_AIM-7_Sparrow_2

امریکی فضائیہ کے حکام نے ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایف 15 طیاروں کی ریٹائرمنٹ سے اخراجات میں کمی آئے گی، پائلٹوں کوبھی تربیت کے لیے بہتر مواقع میسر آسکیں گے۔

f-15-eagle_001

فضائی حکام کے مطابق ایف 15 سی اور ڈی طیاروں کی جگہ 2020 تک ایف 16 طیارے لے لیں گے۔ سماء