امریکی سفارت کار کو ملک بدر کر دیا گیا

By: Samaa Web Desk
March 20, 2017

_95227601_14f5f4c9-9abb-47bb-9015-48e0a57426e7

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ نے استثنیٰ کا حق استعمال کرتے ہوئے پولیس کو تفتیش کی اجازت نہ دینے کے بعد ایک امریکی سفارتکار کو ملک سے نکال دیا۔

امریکی سفارتکار مبینہ طور پر 12 مارچ کو پیش آنے والے ایک واقعے میں ملوث تھا جبکہ پولیس کی جانب سے سفارتکار سے پوچھ گچھ کی درخواست کو سفارتخانے نے مسترد کر دیا تھا۔

اس کے بعد نیوزی لینڈ نے امریکہ سے اس کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ سفارت کار ملک چھوڑ چکا ہے۔ سماء / ایجنسی

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.