تیز ہواﺅں اور گرد وغبار سے نظام زندگی متاثر

By: Samaa Web Desk
March 20, 2017

Front_1_3_1

جدہ: سعودی عرب کے علاقوں جدہ ، مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ ریجن ،ریجن،حائل،تبوک، الجوف میں بھی تیز ہواﺅں کے ساتھ گردوغبار کاطوفان جاری رہے۔جبکہ پیر کی صبح سے سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش اور برف باری بھی ہوئی۔

سعودی شہروں بیشہ،شقراء،بریدہ قصیم،مکہ مکرمہ،جیزان اور حرمین شاہراہ پر حدنگاہ صفر رہی جس سے مختلف مقامی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

ایسے موسم کے باعث ہسپتالوں میں کھانسی، گلے کی تکالیف اور سانس و دمہ کے مریض کا رش دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ دمام میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی موسم ابر آلود اور تیز ہوائیں چلنے کی اطلاع ہے۔

محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور غیرملکیوں کو خبردار کیاہے کہ سانس کی تکلیف والے مریض بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں اور ڈرائیور حضرات احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سماء / اے پی پی

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.