مودی سرکارنے انتہا پسندرہنما کو وزیراعلیٰ بنادیا

By: Samaa Web Desk
March 20, 2017

yogi

نئی دہلی: انتہاءپسند ہندو رہنما یوگی ادیتیا ناتھ نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے مسلمانوں پر بھی ایک انتہا پسند کو مسلط کردیا ۔مسلمانوں کے خلاف متنازع بیانات کے لیے مشہور یوگی ادیتیا ناتھ نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

یوگی ادیتیا ناتھ جون دوہزار سولہ میں کہا تھا کہ جب بابری مسجد کو گرانے سے کوئی نہیں روک سکا تو رام مندر کی تعمیر سے کون روکے گا؟ دوہزار پندرہ میں کہا کہ سورج کی پرستش سے انکار کرنے والوں کو سمندر میں ڈوب جانا چاہیے ۔

سال دو ہزار پندرہ میں ہی یوگی ادیتیا ناتھ نے مرکز سے مسلمانوں کی آبادی کو کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ انتہا پسند رہنما ایک بار یہ بھی کہ چکے ہیں کہ انہیں موقع ملے تو وہ تمام مساجد میں ہندو دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں رکھوا دیں گے ۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.