رواں سال85 ہزار ایرانی مکہ جائیں گے

By: Samaa Web Desk
March 19, 2017

50732066_20121019235621

تہران : ایران کے محکمہ حج و زیارت کے مطابق رواں سال 85 ہزار ایرانی، حج بیت اللہ کا شرف حاصل کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے محکمہ حج و زیارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حاجیوں کی سیکیورٹی، احترام اور دیگر معاملات کا اطمینان حاصل ہو جانے کے بعد اس سال 85 ہزار ایرانی، حج بیت اللہ کا شرف حاصل کریں گے۔

اس سے قبل ایران کے محکمہ حج و زیارت کے کفیل حمید محمدی نے بتایا تھا کہ ایرانی حاجیوں کو سفارتی خدمات کی فراہمی، سانحہ منا میں شہید ہونے والے ایرانی حاجیوں کو، دیت کی ادائیگی، ایرانی زائرین کی سیکیورٹی اور احترام کی ضمانت کی فراہمی ایران کی اولین شرائط تھی۔

bbcfcee16b99b9cd000b1c724a1f4f7f

سعودی حکام نے 2016 میں ایران اور شام سمیت بعض اسلامی ملکوں کے شہریوں کے لیے حج کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی تھی۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.