Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

امریکی صدرکی اہم عالمی رہنماکووائٹ ہاؤس آنےکی دعوت

SAMAA | - Posted: Mar 11, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 11, 2017 | Last Updated: 5 years ago

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو وائٹ ہاؤس کے دورے کی دعوت دی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق امریکی صدر نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر سےٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ محمود عباس کے ترجمان کے مطابق صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کا یہ محمود عباس سے پہلا رابطہ ہے ۔

امریکی صدر نے محمود عباس کو دورہ وائٹ ہاؤس کی دعوت دی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مجوزہ ملاقات میں فلسطین کی جانب سے دو ریاستی حل پر زور دیا جائے گا ۔ محمود عباس ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کا معاملہ بھی اٹھائیں گے ۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube