Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

مشرقی وسطی تنازع؛امریکی صدرنےدوریاستی حل مستردکردیا

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 16, 2017 | Last Updated: 5 years ago

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ دوریاستی فارمولا ہی مسئلے کا واحد حل نہیں۔ٹرمپ نے کئی دہائیوں سے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی پالیسی کے روایتی ستون  دو ریاستی حل سے علحیدگی کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کیلئےدو ریاستی پالیسی ترک کرنےکا اعلان کردیا۔اسرائیلی وزیراعظم سےملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی صدرکا کہناتھا کہ وہ بہترین امن معاہدہ لائیں گے۔ان کا کہناتھا کہ فلسطین اور اسرائیل دونوں کو دل بڑ اکرناہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی سفارتخانہ تل ابیب سےمقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنےکا اشارہ بھی دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا کہنا تھا کہ امن کیلئےاسرائیل کو تسلیم کرناہوگاجبکہ مغربی کنارے کا سیکیورٹی کنٹرول بھی اسرائیل کے پاس رہےگا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube