Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

افغانستان،برفانی تودوں میں گاؤں دفن100سےزائد ہلاک

SAMAA | - Posted: Feb 6, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 6, 2017 | Last Updated: 4 years ago

کابل : افغانستان میں برفانی تودے گرنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مختلف صوبوں میں گزشتہ تین روز سے ہونے والے شدید برف باری کے بعد تودے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز افغان صوبے نورستان میں گاؤں برف میں...

کابل : افغانستان میں برفانی تودے گرنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مختلف صوبوں میں گزشتہ تین روز سے ہونے والے شدید برف باری کے بعد تودے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز افغان صوبے نورستان میں گاؤں برف میں دفن ہوگیا، جس کے نتیجے میں وہاں 50 افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد مزید تودے گرنے کے باعث نورستان کے دو گاؤں مکمل طور پر تباہ ہوگئے، جہاں سے اب تک 50 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، جب کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Internally displaced Afghan children stand outside their shelter during a snowfall in Kabul

رپورٹ کے مطابق برفانی تودے گرنے سے 550 سے زائد جانور بھی ہلاک ہوئے، جب کہ ڈھائی ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلی فصلیں بھی تباہ ہوچکی ہیں۔ تودوں کی زد میں آکر 150 سے زائد گھر بھی تباہ ہوچکے ہیں۔

Afghan men push a car which was stuck in the snow on the outskirts of Kabul

برفانی تودہ گرنے کا ایک اور واقعہ صوبہ پروان میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے، صوبہ بدخشاں میں بھی رات کے وقت گھروں پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوئے۔

 

An Afghan man sells vegetables as he waits for customers on a snowy day in Kabul

افغانستان کے تمام 22 صوبوں میں سخت سردی کی لہر جاری ہے یہاں تک کہ غیر متوقع طور پر صوبہ قندہار میں بھی برف باری ہورہی ہے۔ غیر متوقع صورت حال کے باعث افغانستان بھر میں اتوار کو عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube