Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

مانچسٹر : مکان میں دھماکا، 7 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2017 | Last Updated: 4 years ago

nintchdbpict000294782947-e1484575036459

مانچسٹر : برطانوی شہر مانچسٹر کے ایک مکان میں دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے، دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شہر مانچسٹر کے مضافاتی علاقے بلیکلے کے ایک مکان میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے گھر تقریباً تباہ ہوگیا جبکہ عمارت کا ملبہ گرنے سے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، راہ چلتے 3 افراد کو بھی چوٹیں آئیں جنہیں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں، ملبے میں کسی شخص کے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی گئی، واقعے میں دہشت گردوں کے ملوث ہونے سے متعلق تاحال کوئی اطلاعات نہیں ملیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube