ڈونلڈٹرمپ کی شعلہ بیانی

January 12, 2017

نیویارک: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میڈیاپربرس پڑے۔صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی نیوز کانفرنس میں انہوں نے صدارتی انتخاب میں روس کے اثر اندازہونے کی تصدیق کی اورکاروباری سرگرمیاں بھی چھوڑ نےکااعلان کردیا۔ ان کی امریکی صحافی سے منہ ماری بھی ہوئی۔

امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا اعتراف تو کیالیکن ساتھ ہی انٹیلی جنس رپورٹ بھی جعلی قراردے دی۔ انھوں نے کہاکہ صدارتی انتخاب کی ہیکنگ میں روس ملوث تھا۔

بزفیڈ کے ایڈیٹر انچیف بین اسمتھ کے سوال پرٹرمپ کاپارہ ہائی ہوگیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ رپورٹ کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔ سی این این کے سینئررپورٹرجم آکوسٹا کوبھی ٹرمپ نےکھری کھری سنادی۔

وائٹ ہاؤس ترجمان نے امریکی انٹیلی جنس پر ٹرمپ کی تنقید کو گمراہ کن قراردیا۔ ٹرمپ نے صدرکا عہدہ سنبھالنےکےبعد کاروبارچھوڑنے کا اعلان بھی کیا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.