کینیڈین کمپنی نے بھارتی ترنگا قدموں تلے روند دیا

January 12, 2017

indian flag

نئی دہلی: ڈور میٹ ( جوتے صاف کرنے کیلئے دروازے کے سامنے رکھا جانے والا میٹ ) بنانے والی مشہور کینڈین کمپنی نے بھارتی ترنگا قدموں تلے روند دیا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے معاملے پر شدید برہمی دکھاتے ہوئے کمپنی کو بڑی دھمکی دے ڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی کمپنی  ’’ایما زون ‘‘ بھارتی پرچم  کے ڈیزائن والا  ڈورمیٹ بنا کر فروخت کررہی ہے۔ اپنے پرچم کی اس توہین پر بھارتی وزہیر خارجہ سشما سوراج چراغ پا ہو گئیں۔

سشما سوراج نے شکایات وسول ہونے کے بعد سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈین کمپنی کو وارننگ دی کہ  کمپنی اس اقدام پر معافی مانگتے ہوئے بھارتی پرچم والا ڈور میٹ بنانا فوری بند کرے۔

سشما سوراج کے مطابق کمپنی فوری غیر مشروط معافی مانگے اورپرچم والے ڈورمیٹ فورا مارکیٹ سے اٹھا لے بصورت دیگر کینیڈین کمپنی کے حکام کو بھارتی ویزا نہیں جاری کیا جائے گابلکہ پہلے سے جاری کیے گئے ویزے بھی واپس لے لئے جائیں گے ۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کینیڈا میں انڈین ہائی کمیشن سے بھی کہا ہے کہ وہ معاملے کو کمپنی کے سینئر حکام کے ساتھ اٹھائیں۔

واضح رہے کہ بھارتی پرچم والے ڈورمیٹس ایمازون کی سائٹ پر ایک  تیسری پارٹی بیچ رہی تھی۔

jhanda

ایمازون مختلف ممالک کے جھنڈوں سے بنے ڈور میٹس فروخت کرتی ہے تاہم انڈیا میں اس اقدام کو قومی پرچم کی بےحرمتی تصور کیا جاتا ہے اور ایسا کرنے  پر جرمانہ اور سزا ہوتی ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں بھی ہندو دیوتاؤں پرمشتمل ڈور میٹس فروخت کرنے پر ایمازون کو ایسے ہی تنازعے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

amazon

بھارت کی جانب سے شدید ردعمل کے بعد ایمازون کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ مصنوعات اب برائے فروخت نہیں ہیں۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.