صدر نے حکومت اور فوج کے سربراہ معطل کر دیئے

By: Samaa Web Desk
January 11, 2017

8E4864B2-6F9D-43B2-ADB4-8F581164B814_cx0_cy9_cw0_w987_r1_s_r1

عابد جان: آئیوری کوسٹ کے صدر نے حکومت اور فوج کے سربراہ معطل کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق آئیوری کوسٹ میں تنخواہوں اور بونس میں اضافے کیلئے فوجیوں کی بغاوت کے بعد سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

فریقین میں کشیدگی بڑھنے پر وزیراعظم ڈینئل کیبلان اور انکی حکومت میں شامل وزراء نے استعفے دے دیئے ہیں۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے جبکہ پنشن میں کٹوتی کے خلاف سرکاری ملازمین نے 5روزہ ہڑتال شروع کردی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ صدرالسانے نے فوج اور پولیس کے سربراہوں کو بھی برطرف کردیا ہے۔ سماء / اے پی پی

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.