Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

فیس بک نے دسیوں صفحات بلاک کر دیئے

SAMAA | - Posted: Jan 8, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 8, 2017 | Last Updated: 5 years ago

facebook-social-media-generic-image_650x400_61422455447
غزہ : فیس بک انتظامیہ نے فلسطینی کارکنوں بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے وابستگان کے دسیوں صفحات بلاک کردیے ہیں۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک انتظامیہ نے جماعت کے مقربین اور وابستگان کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تحت اب تک دسیوں صفحات بلاک کیے گئے ہیں۔

فیس بک کے حالیہ آپریشن کے دوران حماس کے مقربین کے 90 صفحات بند کیے گئے ہیں جب کہ حماس کے ذاتی 30 صفحات کو بلاک کیا گیا ہے۔

حماس نے فیس بک انتظامیہ پر صہیونیت نوازی کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی دعوے دار فیس بک خود بھی اس قانون کی خلاف ورزی کی راہ پر چل پڑی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ منگل کو اسرائیلی پارلیمنٹ میں ایک مسودہ قانون کی منظوری دی گئی تھی جس کے تحت عدالتوں کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر اسرائیل مخالف مواد ہٹانے کا حکم صادر کرسکیں گی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube