Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

برطانوی پولیس نےپاکستانی شہری یاسر کوگولی ماردی

SAMAA | - Posted: Jan 4, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 4, 2017 | Last Updated: 4 years ago

  بریڈفورڈ : برطانوی پولیس نے پاکستانی نژاد شہری یاسر یعقوب کو گولی مار دی، واقعہ کے خلاف بریڈ فورڈ میں شہریوں نے مظاہرہ کیا۔ لندن پولیس کا ایکشن اسلحہ رکھنے کے شبے میں پاکستانی نژاد شہری کا پرائیوٹ گاڑیوں میں پیچھا کیا اور موٹر وے ایم سکسٹی ٹو پر یاسر یعقوب کی گاڑی کے...

 

بریڈفورڈ : برطانوی پولیس نے پاکستانی نژاد شہری یاسر یعقوب کو گولی مار دی، واقعہ کے خلاف بریڈ فورڈ میں شہریوں نے مظاہرہ کیا۔

لندن پولیس کا ایکشن اسلحہ رکھنے کے شبے میں پاکستانی نژاد شہری کا پرائیوٹ گاڑیوں میں پیچھا کیا اور موٹر وے ایم سکسٹی ٹو پر یاسر یعقوب کی گاڑی کے ونڈ اسکرین پر گولیاں چلادیں، جس سے پاکستانی نژاد شہری موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعہ کے خلاف بریڈ فورڈ میں شہری سڑکوں پر آگئے اور مظاہرہ کیا۔ احتجاج کے باعث لیڈز سے شپلے روڈ تک ٹریفک جام ہوگیا، یاسر کے دوست اوراہل خانہ کہتے ہیں کہ پولیس نےغیرقانونی کام کیا۔ یاسر باعزت گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔

یارکشائر پولیس کہتی ہے یاسریعقوب کی گاڑی میں اسلحہ کی موجودگی کا شبہ تھا، موٹر وے ایم سکسٹی ٹو پر یہ پہلی ہلاکت نہیں، لندن پولیس اس مقام پرسات ماہ میں اب تک نو

افراد کو گولی مارچکی ہے۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube