Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

اسرائیل کی فلسطین کےخلاف ایک اورسازش

SAMAA | - Posted: Dec 28, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 28, 2016 | Last Updated: 5 years ago

Palestine3

تل ابیب : مقبوضہ بیت المقدس کی بلدیہ نے شہر کو صیہونی رنگ دینے کی پالیسی کے تحت بیت المقدس کے اصلی اور تاریخی ناموں کو تبدیل کر دیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کی بلدیہ نے شہر کے فلسطینی آبادی والے علاقوں کی سڑکوں خاص طور پر سلوان علاقے کے محلے اور سڑکوں کے نام تبدیل کرنا شروع کر دیاہے۔ بیت المقدس کی بلدیہ نے پچھلے چند مہینوں کے دوران شہر کے اسلامی اور عربی ناموں کو ختم کرنے اور ان کی جگہ صیہونی نام رکھنے کی اپنی پالیسیوں کے تحت بیت المقدس کی سڑکوں کے نام صیہونی ناموں پر رکھنا شروع کردیا تھا ۔

بیت المقدس کے شہریوں نے اس اقدام پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بیت المقدس شہر کے محلوں اور سڑکوں کے تاریخی، اسلامی اور عربی ناموں کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔ایجنسی/ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube