افغان صدر نے پاکستان پر الزام عائد کردیا

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2016 | Last Updated: 4 years ago

امرتسر:ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغان صدراشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان کوسیکیورٹی کےشدیدخطرات درپیش ہیں۔ افغان صدراشرف غنی کا ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان مسئلے پرتوجہ دینے پرعالمی رہنماؤں کاشکر گزار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو سیکیورٹی کے شدید خطرات درپیش ہیں، افغانستان...

امرتسر:ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغان صدراشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان کوسیکیورٹی کےشدیدخطرات درپیش ہیں۔

افغان صدراشرف غنی کا ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان مسئلے پرتوجہ دینے پرعالمی رہنماؤں کاشکر گزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو سیکیورٹی کے شدید خطرات درپیش ہیں، افغانستان میں دیر پا قیام امن واستحکام پر توجہ دے رہے ہیں۔

افغان صدر نے الزام لگایا کہ پاکستان پچاس کروڑ ڈالر کی امداد دہشتگردی کی روک تھام میں خرچ کرے، پاکستان دہشتگردوں کو پناہ گاہیں فراہم کررہا ہے۔

پاکستان کا افغانستان کو کرارا جواب

افغان صدر نے پاکستان پر دہشتگردی پھیلانے کا الزام لگایاجبکہ افغان صدر نے پاکستانی امداد کا بھی مذاق اڑایا، افغان صدر اشرف غنی نے الزام لگایا کہ دہشت گرد پاکستان میں پناہ لیتے ہیں، دہشت گردی کےخاتمے کیلئے ملکر کام کی ضرورت ہے۔

کانفرنس میں شریک پاکستان سمیت تمام ممالک دہشتگردی کےخاتمےکیلئےپُرعزم ہیں، کانفرنس کے موقع پر گروپ فوٹو بھی ہوا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube