Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

عمران خان کے سالے کو الیکشن میں شکست

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2016 | Last Updated: 4 years ago

53f5ecb24bd8a
لندن : لندن میئر کے الیکشن میں عمران خان کے سابق سالے زیک گولڈ اسمتھ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس پر بہن جمائما اپنے بھائی زیک گولڈ اسمتھ پر برس پڑیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے لندن کے نو منتخب میئر صادق خان کو مبارک باد دیتے ہوئے شکست خوردہ اپنے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Zac Goldsmith Portraits
ایجنسی رپورٹ کے مطابق جمائما اپنے بھائی کی ہار پر برس پڑیں ہیں اور انہوں نے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس میرا بھائی الیکشن مہم اچھی طرح نہیں چلا سکا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپر جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ مہم کامیاب نہیں ہوسکی ، حالانکہ کہ وہ ایک اچھا معیشت دان اور آزاد ذہن کا دیانت دار سیاستدان ہے۔

jemima-goldsmith
واضح رہے کہ لندن کے میئر کے لیے کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار زیک گولڈ اسمتھ جمائما کے بھائی ہیں۔ جمائما نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر نئے میئر صادق خان کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے لکھا کہ تمام مذاہب بیک گراؤنڈز، اور کلچر کے شہر کے پہلے مسلمان میئر کو مبارک ہو ۔ یہ نوجوان مسلمانوں کے لیے ایک بڑی مثال ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube