Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

فلسطینیوں کو بے گھر کرنیوالے اسرائیلی خود بے گھر

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2016 | Last Updated: 5 years ago

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائيل ان دنوں پرسرار آگ کی لپيٹ ميں ہے، جس نے جنگلات کے بعد شہروں کا رخ کرليا، عالمی امداد اور تمام ذرائع بروئے کار لانے کے باوجود اسرائيلی حکام آتشزدگی کے آگے بے بس ہيں، ہزاروں افراد نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرلی۔

فضاء سے پانی پھينکا کبھی کميکل برسايا، فائر فائٹرز نے دن رات ايک کرديا، اسرائيلی حکام نے سارے جتن کرلئے مگر سب بے سود رہا، خوفناک آگ جنگلات کو جلانے کے بع شہروں کو جھلسانے لگی۔

6a

مغربی کنارے سے لے کر حيفہ تک خوف کا عالم ہے، جان بچانے کيلئے گھر بار چھوڑا جارہا ہے، شدید ترین آگ سے بچنے کیلئے اب تک 50 ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہيں۔

INT Israel Fire PKG 27-11 Aslam

ذرائع کے مطابق آتشزدگی پر قابو پانے کيلئے امريکا سميت کئی ممالک اسرائيل کی مدد کررہے ہیں، امريکی بوئنگ 747 نے متاثرہ مقامات پر چھڑکاؤ کيا۔

بوکھلاہٹ کی شکار صہیونی فورس قدرت آفت ميں شرارت تلاش کررہی ہے، آتشزدگی کے الزامات ميں 13 افراد کو حراست ميں ليا جاچکا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube