Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

مانچسٹرمیں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے تقریب

SAMAA | - Posted: Oct 31, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 31, 2016 | Last Updated: 4 years ago

مانچسٹر:برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ستائس اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن جس کے بعد آج تک نہتے اور معصوم کشمیریوں کو کالے قانون کی آڑ میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا قصور صرف یہ ہے کہ کشمیریوں نے...

مانچسٹر:برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ستائس اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن جس کے بعد آج تک نہتے اور معصوم کشمیریوں کو کالے قانون کی آڑ میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا قصور صرف یہ ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کے کالے قانون کو ماننے سے انکار کیا۔

اسی دن کی یاد میں مانچسٹرمیں قونصل خانے کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں آزاد کشمیر اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اراکین پارلیمنٹ سمیت پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی ۔تقریب میں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر بریفنگ دی گئی مختلف شخصیات نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔

کشمیریوں کے یوم سیاہ کو اب دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جس کے ذریعے عالمی طاقتوں کو باور کروایا جاتا ہےکہ وہ ان مظالم کو رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں جو بھارت نے کئی برسوں سے روا رکھے ہوئے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube