Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

یونیسکو کی تاریخی قرار داد، اسرائیل کو جھٹکا

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2016 | Last Updated: 5 years ago

یونیسکو نے مسجد اقصیٰ اور دیوار براق پر یہودیوں کا دعویٰ باطل قرار دے دیا، عالمی ادارے کے فیصلے پر اسرائیل سیخ پا ہوگیا۔

قبلہ اول مسجد اقصیٰ اور دیوار براق مسلمانوں کا تاریخی مذہبی مقام ہے، یہودیوں کا مذہبی رسومات کی ادائیگی کے حق کا دعویٰ باطل ہے، یونیسکو نے قرارداد منظور کرلی، یونیسکو کی قرارداد کے حق میں 24 اور مخالفت میں 6 ووٹ آئے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے قرار داد کو ماننے سے انکار کرديا۔

فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ قرار داد اس بات کا پیغام ہے کہ اسرائیل بیت المقدس کو آزاد فلسطین کا دارالحکومت مان لے، اسرائیل مسجد اقصیٰ کی جگہ جبل ہیکل اور دیوار براق کے بجائے دیوار گریہ کی اصطلاح استعمال کرکے اس مقدس مقام پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube