Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

فلسطین کی ٹرمپ کے بیان پر شدید تنقید

SAMAA | - Posted: Sep 26, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 26, 2016 | Last Updated: 5 years ago

4

راملہ : فلسطینی رہنماؤں نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں انہوں نے صدر بننے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔

پی ایل او کے سیکریٹری جنرل صائب اریکات نے اپنے ایک بیان میں امریکی صدارتی امیدوار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا بیان بین الاقوامی قوانین اور امریکا کی مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق دیرینہ پالیسی کو یکس نظر انداز کرنے کے مترادف ہے، ان کا بیان دو ریاستی نظریے، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے خلاف ہے۔

مزید جانیے : ڈونلڈ ٹرمپ کا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنیکا اعلان

فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کو امریکی انتخابات میں یہودی ووٹ حاصل کرنے کیلئے سودے بازی کا حصہ نہیں بننے دیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967ء میں بیت المقدس کے مشرقی علاقے پر قبضہ کیا جبکہ 1980ء میں اسے اپنا دارالحکومت بنانے کا اعلان کیا تھا، فلسطینی اس علاقے کو مستقبل میں اپنے دارالحکومت کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube