Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

امریکا میں مسجد پر حملہ

SAMAA | - Posted: Sep 12, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 12, 2016 | Last Updated: 4 years ago

نیویارک : فلوریڈا میں نامعلوم شخص نے مسجد پر حملہ کردیا، جلانے کی کوشش بھی کی، ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اورلینڈو نائٹ کلب کا شوٹر عمر متین اس مسجد میں عبادت کیلئے آتا تھا۔

امریکی ریسکیو حکام کے مطابق 911 پر رات ساڑھے 12 بجے مسجد میں آگ کی اطلاع دی گئی، جس کے بعد عملے نے فوری طور پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فوٹیج میں ایک شخص بلڈنگ کی جانب بڑھتا ہوا دیکھا گیا، جس کے عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے نظر آئے اور حملہ آور علاقے سے فرار ہوگیا۔

کاؤنٹی شیرف افسر میجر ڈیوڈ تھامپسن کا کہنا ہے کہ ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں، واقعے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، ویڈیو کے ذریعے حملہ آور کی شناخت کی  کوششیں جاری ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube