Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

برقینی پر پابندی ؛میئرلندن صادق خان بھی بول پڑے

SAMAA | - Posted: Aug 26, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 26, 2016 | Last Updated: 4 years ago
INGILTERE'NIN BASKENTI LONDRA'DA ONUMUZDEKI HAFTA DUZENLENECEK BELEDIYE BASKANLIGI SECIMINI  PAKISTAN ASILLI MUSLUMAN ADAY SADIQ KHAN'IN KAZANMASINA KESIN GOZUYLE BAKILIYOR. ISCI PARTISI'NIN ADAYI OLAN KHAN LIBERAL GORUSLERIYLE BILINIYOR

I

لندن: فرانس میں مسلم خواتین کے پیراکی کے لباس برقینی پرپابندی کے معاملے پر لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان بھی بول پڑے۔

صادق خان نے مسلم خواتین کے پیراکی کے لباس پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان خواتین کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ انہیں کیا پہننا چاہیئے اور کیا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ ہم پرفیکٹ ہیں لیکن لندن کی ایک بڑی خوبی ہے کہ ہم نہ صرف برداشت کرتے ہیں بلکہ دوسروں کے فیصلے کو عزت بھی دیتے ہیں۔

sadiq khan

واضح رہے  کہ فرانس کے کئی ساحلی شہر اور قصبے برقینی پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔ جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ملک کے 26 علاقوں میں ساحلِ سمندر پر برقینی پرعائد پابندی ختم کرنے کے لیے فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت سے بھی رجوع کر رکھا ہے۔

یہ تنازع اُس وقت سامنے آیا تھا جب نیس کے ساحل پر پولیس برقینی پرعائد پابندی کو یقینی بناتے ہوئے ایک خاتون سے برقینی اتروا رہی تھی۔  فرانس میں ہیومن رائٹس لیگ اور اینٹی اسلامو فوبیا ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ برقینی پر پابندی، آزادی اظہار، مذہب اور کپڑوں کے خلاف ہے۔

burqini

مسلم خواتین کے پیراکی کے لباس برقینی کا دفاع کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹسن ٹروڈو بھی کہہ چکے ہیں کہ عوامی زندگی میں انفرادی حقوق اور فیصلوں کے احترام کو اولین اہمیت حاصل ہونی چاہئیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube