Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

دبئی ائیرپورٹ پرطیارےکی ہنگامی لینڈنگ،رن وے پرآگ گئی

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2016 | Last Updated: 5 years ago

دبئی :بھارت سے دبئی آنے والی ایمریٹس کی پروازمیں ہنگامی لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی۔ تاہم تمام مسافروں کو باہرنکال لیاگیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے تصدیق کی ہےکہ بھارت سے آنے والی پرواز میں دوران لینڈنگ آگ لگ گئی۔ آگ کے سیاہ بادل کئی کلومیٹر دورسے دکھائی دے رہے تھے۔ہنگامی...

دبئی :بھارت سے دبئی آنے والی ایمریٹس کی پروازمیں ہنگامی لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی۔ تاہم تمام مسافروں کو باہرنکال لیاگیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے تصدیق کی ہےکہ بھارت سے آنے والی پرواز میں دوران لینڈنگ آگ لگ گئی۔ آگ کے سیاہ بادل کئی کلومیٹر دورسے دکھائی دے رہے تھے۔ہنگامی لینڈنگ کرنےوالی پروازکا نمبر ای کے 521 بتایاگیاہے۔

dubai

طیارے کے تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کوباحفاظت نکال لیاگیاہے۔ حادثے کے بعد ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی۔

رن وے پر طیارے میں آگ لگنے کےبعد ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کردیاگیاہے۔ ائیرپورٹ لاؤنج میں موجود ہزاروں مسافر رن وے بند ہونے کےباعث فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے پریشانی کاشکار ہوگئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube