دبئی: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاست دہشتگردی کیخلاف دبئی میں پاکستانی قونصل خانے میں یوم سیاہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکا نے اقوام متحدہ سے بھارتی مظالم رکوانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
دبئی میں پاکستان کے قونصل خانے میں منعقدہ تقریب میں کشمیریوں، پاکستانی اور مقامی افراد نے شرکت کی جنہوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔
تقریب سے خطاب میں مقررین نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی اور اقوام متحدہ سے بھارتی مظالم رکوانے کا مطالبہ کیا۔
یوم سیاہ کی تقریب میں شرکا نے کشمیری شہدا سے اظہار یکجہتی کیلئے ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائے اور شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ سماء