Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

مسجد نبوی میں نماز عید کا سب سے بڑا روح پرور اجتماع

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2016 | Last Updated: 4 years ago

مکہ شریف:  امن اور انسانیت کے دشمنوں کو شکست ہوگئی، مسجد نبوی کے باہر دھماکے کا متحد ہوکر جواب دیا گیا، لاکھوں مسلمانوں کی نماز عید میں شرکت، امت مسلمہ کے اتحاد اور مسلمانوں کی یکجہتی کی دعائیں۔ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک ہوگئے، مسلمان خوشیوں بھرا تہوار منارہے ہیں، پہلے سے زیادہ محبت اور...

مکہ شریف:  امن اور انسانیت کے دشمنوں کو شکست ہوگئی، مسجد نبوی کے باہر دھماکے کا متحد ہوکر جواب دیا گیا، لاکھوں مسلمانوں کی نماز عید میں شرکت، امت مسلمہ کے اتحاد اور مسلمانوں کی یکجہتی کی دعائیں۔

دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک ہوگئے، مسلمان خوشیوں بھرا تہوار منارہے ہیں، پہلے سے زیادہ محبت اور اخوت کے جذبے کے ساتھ، مسجد نبوی کے قریب دہشتگردی کا امت مسلمہ کے جانثاروں نے یکجہتی، بھائی چارے کے ساتھ جواب دیا۔

رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے بعد عید کا تہوار آیا تو مسجد نبوی میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کے چاہنے والوں کا عشق اور عاجزی سے بھرپور نماز عید کا اجتماع ہوا، ایک اللہ اور ایک رسول کے ماننے والوں نے پاک سرزمین پر خوف و دہشت کے ذریعے تفرقے ڈالنے والوں کی سازش کو ناکام بنادیا۔

سعودی عرب میں نماز عید کا سب سے بڑا اور روح پرور اجتماع مسجد الحرام میں ہوا، جہاں سعودی فرمانروا شاہ شاہ سلمان شاہی خاندان اور دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمانوں نے نمازعید ادا کی۔  دونوں انتہائی مقدس مقامات پر ہونے والے نماز عید کے اجتماعات میں مسلمانوں کی یکجہتی اور عالم اسلام کے دشمنوں کے منصوبے ناکام بنانے کی دعائیں کی گئیں۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube