Wednesday, October 21, 2020  | 3 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں سے سختی سے نمٹیں گے،ایران

SAMAA | - Posted: Jun 27, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 27, 2016 | Last Updated: 4 years ago

217f818c-c535-4615-a4cd-f3a1213ed907
تہران: ایرانی کمانڈر کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں مسلح گروپوں اور دہشت گردوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

ایران کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ ملک کے سرحدی علاقوں میں مسلح گروپوں اور دہشت گردوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

13941226000480_PhotoI
ایران کے ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے گزشتہ روز ایران کے شمال مغربی سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی شدید جھڑپوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان جھڑپوں میں دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے اور ان کے تمام ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
b06c26b289f3b31f072bbb618913e735730f0577
بری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ ان جھڑپوں میں بہت سے دہشتگرد مارے گئے ہیں جن میں ان کے کئی اہم سرغنہ بھی شامل
ہیں جنہیں بعض غیر ملکی حکومتوں کی پشت پناہی حاصل تھی۔
Brigadier-General-Mohammad-Pakpour
انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر پوری نگاہ رکھے ہوئے ہے اور عوام کے تعاون سے ملکی سرحدوں کے اندر دشمن کی حرکت اور اشتعال انگیزی کا پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کی توانائی رکھتے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube