Monday, July 13, 2020  | 21 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

امریکی شہراورلینڈومیں فائرنگ،50افرادہلاک،مئیراورلینڈو

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 12, 2016 | Last Updated: 4 years ago

میامی: امریکا کی تاریخ کے بدترین فائرنگ کے واقعہ میں حملہ آور نے درجنوں افراد ہلاک کردئیے۔ اورلینڈوشہر کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے۔حملہ آورکی شناخت عمرمتین کےنام سےہوئی ہے۔ 31سالہ عمرمتین کےوالدین کاتعلق افغانستان سےہے۔ اورلینڈو میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ امریکی میڈیاکے مطابق اتوارکو الصبح نائٹ...

میامی: امریکا کی تاریخ کے بدترین فائرنگ کے واقعہ میں حملہ آور نے درجنوں افراد ہلاک کردئیے۔ اورلینڈوشہر کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے۔حملہ آورکی شناخت عمرمتین کےنام سےہوئی ہے۔ 31سالہ عمرمتین کےوالدین کاتعلق افغانستان سےہے۔ اورلینڈو میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

امریکی میڈیاکے مطابق اتوارکو الصبح نائٹ کلب میں مسلح شخص نے داخل ہوکراندھا دھن فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے۔

اورلینڈو کے مئیربڈی ڈائر نے تصدیق کی کہ واقعے میں 50  افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 53 زخمی ہیں۔ پولیس چیف کے مطابق حملہ آور نے درجنوں افراد کو یرغمال بھی بنالیا تھا۔ پولیس نے تین گھنٹے بعد آپریشن کرکے سخت  مقابلے میں حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا۔ حملہ آور کی شناخت عمرمتین نامی امریکی شہری کے نام سے ہوئی ہے۔

night club

فوری طورپر اس واقعہ کی ذمہ داری یا مقاصد معلوم نہیں ہوسکے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ اس واقعے کی دہشت گردی کے  طور پر بھی تحقیقات کررہے ہیں۔

حملہ آور نے فائرنگ کرنے کے لیے جدید رائفل اور ہینڈ گن کا استعمال کیا۔  واقعے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔

نائٹ کلب میں فائرنگ کے پیچھے مذہبی مقاصد نہیں،حملہ آورکےوالدکادعوی

امریکی تحقیقاتی ادارے نے کہاہےکہ ملک میں دہشت گرد حملوں کے مزید کوئی خطرات نہیں ہیں۔ ایف بی آئی کی جانب سے کہا گیاہےکہ فوری طورپر امریکا میں کسی دہشت گرد حملے کا امکان نہیں۔ ایجنسی / سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube