Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

ہیلری ٹرمپ سے آگے نکل گئیں،سروے پول

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 8, 2016 | Last Updated: 4 years ago

clinton trump

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کے سروے میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن 10 پوائنٹس سے ری پبلیکن ہریف ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے آن لائن سروے پول میں 44.3 افراد نے ہیلری کلنٹن کی حمایت کی ہے۔ انھوں نے کہاہےکہ وہ ہیلری کلنٹن کو ووٹ دینا پسند کریں گے۔  اس سروے پول میں 34.7 فیصد لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ 20.9 فیصد لوگوں نے کہاہےکہ وہ ان دونوں میں سے کسی کو بھی ووٹ نہیں دیں گے۔

اس سروے پول کے نتائج اس بات کو بھی ظاہرکرتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی وفاقی جج کے حوالے سے بیانات ان کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیانا کے میکسیکن گھرانے میں پیداہونےوالے امریکی جج کے فیصلے کو جانبدار قراردیا تھا۔ اس جج کی عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ کی یونی ورسٹی میں فراڈ کے مقدمات کی سماعت  ہوئی تھی۔  ایجنسی/ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube