Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

امریکی صدر کا ہیروشیما کا تاریخی دورہ

SAMAA | - Posted: May 27, 2016 | Last Updated: 4 years ago
Posted: May 27, 2016 | Last Updated: 4 years ago

امریکی براک اوباما نے کہا ہے کہ دوسری جنگ عظیم میں ہیروشیما پر موت آسمان سے گری جو دنیا کبھی نہیں بھلا سکتی۔ انیس سو پینتالیس کے بعد سے پہلے امریکی صدر ہیروشیما کے دورے پر پہنچ گئے، امریکی صدر براک اوباما نے جاپان کے شہر ہیروشیما میں ایٹمی حملے میں جاں بحق ہونے والوں...

امریکی براک اوباما نے کہا ہے کہ دوسری جنگ عظیم میں ہیروشیما پر موت آسمان سے گری جو دنیا کبھی نہیں بھلا سکتی۔

انیس سو پینتالیس کے بعد سے پہلے امریکی صدر ہیروشیما کے دورے پر پہنچ گئے، امریکی صدر براک اوباما نے جاپان کے شہر ہیروشیما میں ایٹمی حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی یادگار کا پہلا دورہ کیا اور جاپانی ہم منصب کے ہمراہ یادگار پر پھول چڑھائے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے ایٹمی بم سے تباہ جاپان کے شہر ہیرو شیما کا دورہ کیا، اوباما نے اس موقع پرجنگ عظیم دوئم میں مرنے والوں کو خراج تحسین تو پیش کیا لیکن ایٹمی حملے پر امریکا کی طرف سے معافی نہیں مانگی، بلکہ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی کوششوں پر زور دیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا کہ چھ اگست 1945ء کا دن ہم کبھی نہیں بھولیں گے، 71 سال پہلے دوسری عالمی جنگ میں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی بم نہیں بلکہ آسمان سے موت گری تھی۔

اوباما کا کہنا تھا کہ ایٹم بم میں مرنے والے عورتیں، مرد، بچے، ہم جیسے ہی تھے، ہیروشیما کا دورہ جنگ عظیم دوم میں تمام معصوم مرنے والی جانوں کو یاد کرنے کا بہترین موقع ہے۔

اوباما کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام مذاہب امن کا ہی درس دیتے ہیں۔ دنیا کے تمام لوگ برابر اور ہر کسی کی جان اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مسائل کا حل سفارتی طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہے، دنیا کو ذمہ داری لینی ہوگی، ہیروشیما اور ناگاساکی جیسے واقعات دوبارہ نہ دہرائے جائیں، سائنس اور ٹیکنالوجی کا استعمال انسانی بہتری کے لئے ہونا چاہیئے اور سائنس کا استعمال کر کے انسانی زندگی کو ضائع کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube