Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

امریکا: ٹیکساس میں شدید بارش اور سیلاب، 5 افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: May 1, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: May 1, 2016 | Last Updated: 6 years ago

5

ٹیکساس:امریکا کی ریاست ٹیکساس میں طوفان، ژالہ باری اور موسلادھار بارش کے بعد سیلاب کی وجہ سے خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی حکام نے بتایا کہ ڈلاس سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں ٹیکساس کے فلسطین شہر میں سیلاب کی وجہ سے ایک گھر میں پانی بھر گیا۔

فلسطین پولیس افسر جیتس منج نے کہا کہ متاثرہ گھر کے مکین باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے، اسی دوران وہ سیلاب کے پانی میں بہہ گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مرنے والی خاتون کی عمر 64 سال جبکہ بچوں کی عمریں 9 سال سے کم تھیں۔ سماء / اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube