Sunday, December 5, 2021  | 29 Rabiulakhir, 1443

ملائیشین فنڈ،سوئس حکام نےتفتیش کادائرہ وسیع کردیا

SAMAA | - Posted: Apr 13, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 13, 2016 | Last Updated: 6 years ago

najib razzak

برن:سوئٹزرلینڈ نےملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق سے جڑے ملائیشین فنڈ کی اربوں ڈالر کی کرپشن کی تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی نے سوئٹزرلینڈ کے حکام کے حوالے سے بتایاکہ اِس کرپشن میں متحدہ عرب امارت کے دو مشتبہ افراد کے نام سامنے آئے ہیں۔ سوئس اٹارنی جنرل کے دفتر نے وضاحت کی کہ ملائیشین فنڈ کے معاملے میں کرپشن سے متعلق سوئس قوانین کی خلاف ورزی واضح طور پر دکھائی دیتی ہے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کو تقریباً چار ارب ڈالر کی کرپشن کے الزام کے تحت سنگین سیاسی مسائل کا سامنا ہے۔ سوئس حکام گزشتہ برس اگست سے اِس معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔  ایجنسی/ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube