Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

ڈونلڈٹرمپ کےخلاف امریکی عوام سراپااحتجاج

SAMAA | - Posted: Mar 20, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 20, 2016 | Last Updated: 5 years ago

واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے جارحانہ بيانات کا ردعمل شدت کے ساتھ سامنے آنے لگا۔ نيويارک سے ايريزونا تک عوام صدارتي اميدوار کے خلاف سراپا احتجاج ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ ايريزونا کي جانب  ريلي لے کر نکلے۔ انھوں نے  پی کيپ لگائی ہوئی تھی اور اپنے حاميوں سے پرجوش انداز...

واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے جارحانہ بيانات کا ردعمل شدت کے ساتھ سامنے آنے لگا۔ نيويارک سے ايريزونا تک عوام صدارتي اميدوار کے خلاف سراپا احتجاج ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ ايريزونا کي جانب  ريلي لے کر نکلے۔ انھوں نے  پی کيپ لگائی ہوئی تھی اور اپنے حاميوں سے پرجوش انداز میں مخاطب تھے۔ ابھی ان کا کارواں آگے ہی بڑھا تھا کہ  کچھ دورجاکر مظاہرين سامنے آئے اورريلي کا راستہ روک ليا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ریلی لے کر واپس چلے جائیں ۔ ريلي کو رواں رکھنے کيلئے پوليس نے تين مظاہرين کوگرفتارکرليا۔

واضع رہے کہ ايريزونا ميکسيکن مہاجرين کا مسکن ہے اورڈونلڈٹرمپ ميکسيکنز سے متعلق سخت موقف رکھتے ہيں۔

ادھر نيويارک میں بھی ڈونلڈٹرمپ کي پاليسیوں سے ناراض درجنوں  مظاہرين مين ہٹن ميں ٹرمپ ٹاور کے باہرجمع ہوئے اوربھرپوراحتجاج ريکارڈ کروايا۔مشتعل افراد ڈونلڈٹرمپ کي اميگريشن پاليسي کو شديد تنقيدکانشانہ بنارہے تھے۔ ان کاموقف تھاکہ امريکا مہاجرين کا وطن ہے اورہم سب ہجرت کرکے آئےہيں۔ مظاہرين کوقابوکرنےکيلئے پوليس کومرچوں کا اسپرےکرناپڑا۔  ایجنسی/ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube